ششاشنک کھیتن کی فلم ’’ران بھومی‘‘ میں سارہ علی خان کی کاسٹ بارے خبروں کی تردید

اتوار 27 مئی 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار شاشنک کھیتن نے فلم ’’ران بھومی‘‘ میں سارہ علی خان کی کاسٹ بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ’’ران بھومی‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ سارہ علی خان نظر آئیں گی جس پر فلم کے ہدایتکار شاشنک کھیتن نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم شائقین کے لئے ایک منفرد تجربہ ہو ،فلم کا اعلان کرن جوہر نے روان سال فروری میں کیا تھا۔ فلم 2020ء میں دیوالی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :