عامر کے بالی وڈ فلم ا نڈسٹری میں30سال مکمل

اتوار 27 مئی 2018 12:10

ْ ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عامر کو بالی وڈ فلم ا نڈسٹری میں30سال مکمل ہو گئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامرخان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1988ء میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے کیا، اور اب انہیں بالی وڈ فلم ا نڈسٹری میں30سال مکمل ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا اداکاری میر۸ی سب سے بڑی طاقت ہے لیکن میں کبھی بھی ناکامی سے خوفزدہ نہیں ہوا، کیونکہ زندگی نشیب و فراز کا نام ہے اس میں کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوتی رہتی ہے اس لئے ناکامی سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

عامر خان ان دنون امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ٹھگزآف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :