سیف علی خان کی صاحبزادی اپنی زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئیں

دوسری فلم سائن کرنے پر سارہ علی خان مشکل میں پھنس گئی، سارہ علی خان ہندی سینما میں فلم ’’کیدرناتھ‘ ‘کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی تھیں‘قانونی نوٹس جاری ہدایت کار ابھیشیک کپور فلم کے پروڈیوسرز کے بڑھتے اختلافات کے باعث فلم کی ریلیز مؤخر ہوگئی

اتوار 27 مئی 2018 12:20

سیف علی خان کی صاحبزادی اپنی زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان ہندی سینما میں فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی تھیں، تاہم ایسا ہونے سے قبل ہی وہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔فلم ’’کیدرناتھ‘‘ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم کی مرکزی اداکارہ سارہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کیدرناتھ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے سارہ علی خان کو ان کی فلم کیدرناتھ مکمل ہونے سے قبل دوسری فلم سائن کرنے کے باعث قانونی نوٹس بھیج دیا۔سارہ علی خان بولی وڈ میں فلم کیدرناتھ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار سشانتھ سنگھ راجپوت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس سے قبل فلم کو رواں سال نومبر میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم ہدایت کار ابھیشیک کپور فلم کے پروڈیوسرز کے بڑھتے اختلافات کے باعث فلم کی ریلیز مؤخر ہوگئی۔خیال رہے کہ فلم کیدرناتھ کی پروڈکشن کریرج انٹرٹینمنٹ کمپنی کررہی تھی تاہم بعدازاں ابھیشک کپور نے پروڈکشن کا ذمہ اپنے سر ہی لے لیا۔

متعلقہ عنوان :