روہت شیٹی کا رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’’سمبا‘‘ بنانے کا اعلان

سارہ علی خان فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ‘فلم 27دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 27 مئی 2018 12:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ہدایت کار روہت شیٹی نے اعلان کیا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی فلم ’سمبا‘ بنانے جارہے ہیں، جس میں سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم کی پروڈکشن کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کمپنی کرنے جارہی ہے۔’’سمبا‘‘ کی ٹیم فلم کو رواں برس 27 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ابھیشیک کپور کی پروڈکشن کمپنی گائے ان دی سکائے نے سارہ علی خان کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ان سے 5 کروڑ روپے جرمانا ادا کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے۔ابھیشیک کپور نے سارہ علی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فلم ’کیدرناتھ‘ کو 2017 میں کاسٹ کیا اور معاہدے کے مطابق وہ فلم مکمل ہونے تک کسی دوسری فلم کو سائن نہیں کرسکتی تھی تاہم اداکارہ نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیدرناتھ کو دی ہوئی تاریخوں پر روہت شیٹی کی فلم سائن کرلی۔یاد رہے کہ سارہ علی خان سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں، جو بولی وڈ میں رواں سال ڈیبیو کرنے جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :