ڈینئیل کریگ نے ایک مرتبہ پھر جیمز بونڈبننے کی حامی بھر لی

فلم میں برطانیہ کی کامیاب گلوکارہ ایڈیل بھی موجود ہوں گی جونومبر 2019میں ریلیز کیلئے پیش کر دی جائے گی

اتوار 27 مئی 2018 12:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) نامور ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ نیفلم ’بونڈ‘ کی سیریز کی اگلی فلم ’بونڈ 25‘ میں اپنے کامیاب کردار جیمز بونڈ کو دوبارہ نبھانے کی حامی بھر لی ہے۔طویل ہاں ناں کے بعد ڈیئنیل بلا آخر اب یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ مداح انہیں ایک بار پھر جیمز بونڈ کردار میں دیکھ سکیں گے۔ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہالی وڈ کی یہ کامیاب ترین فلم سیریز بونڈایک بار پھر سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ڈینیئل کریگ پھر سے مرکزی کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 2015 میں دئیے ایک انٹرویو میں ڈینیل کریگ نے ’بونڈ‘ سیریز میں اپنے کردار کو دہرانے سے انکار کیا تھاتاہم وہ یہ کردار نبھانے کی اب تصدیق کر رہے ہیں اور اگلی جیمز بونڈ فلم میں شائقین انہیں پھر سے بڑے بردے پر دیکھ سکیں گے۔ڈینیئل اب تک بونڈسیریز کی چار فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں 2006 کی ’کسینو رائل‘، 2008 کی ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 کی ’اسکائی فال‘ اور 2015 کی اسپیکٹر شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم میں برطانیہ کی کامیاب گلوکارہ ایڈیل بھی موجود ہوں گی جونومبر 2019میں ریلیز کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :