ایران کو خطے میں بے لگام نہیں چھوڑ سکتے،امریکی وزیرخارجہ

ایرانی مداخلت کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، مائیک پومپیوکی گفتگو

اتوار مئی 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ ایران کو خطے میں مداخلت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکا دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی مداخلت کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ہم ایران کو خطے میں بے لگام نہیں چھوڑ سکتے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ اگر ایرانی رہنما امریکا کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ایک نارمل ملک کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں تو پھر امریکی (شہری) ایران آئیں گے اور اس سے ایک دوست ملک کا برتاؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام رہنما اپنے عوام کو لوٹتے نہیں اور ناہی وہ ان کے پیسے کو شام اور یمن کی مہم جوئی پر ضائع کرتے ہیں۔پومپیو نے کہا کہ اگر ہم ایسی شرائط مقرر کرتے ہیں جن سے ایران کے رہنما (اپنا رویہ) ختم کرتے ہیں تو یہ ایرانی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہو گی اور امریکی وہاں جائیں گے اور ہم وہ سب بڑی چیزیں حاصل کریں گے جو ہم اس وقت حاصل کرتے ہیں جب ہم دوست اور اتحادی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :