عرب اتحاد نے سعودی شہر اًبھا پر دہشت گردوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی

بغیر پائیلٹ طیارہ اًبھا کے ہوائی اڈے کی جانب بڑھ رہا تھا ،اس کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا،حکام

اتوار مئی 12:20

عرب اتحاد نے سعودی شہر اًبھا پر دہشت گردوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے مملکت کے جنوبی شہر اًبھا پر دہشت گردوں کے ایک بغیر پائیلٹ طیارے سے حملے کی سازش ناکام بنا دی ہے اور اس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف برسر پیکار عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بغیر پائیلٹ طیارہ اًبھا کے ہوائی اڈے کی جانب بڑھ رہا تھا ،اس کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔

اًبھا کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی معمول کے مطابق آمد ورفت جاری ہے۔اس واقعے کے بعد عرب اتحاد نے یمن کے شمالی شہر صعدہ میں اس ڈرون کو اڑانے والے حوثی شیعہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہے اور فضائی حملے میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :