متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈرائیورز کو خبردار کر دیا

ڈرائیور گاڑی چلانے سے پہلے مکمل آرام کریں،قوانین کی خلاف ورزی پر 2000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 12:20

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈرائیورز کو خبردار کر دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈرائیورز کو خبردار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کر دی ہے۔اور ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے سے پہلے مکمل آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔اور کہا ہے کہ آگر آپ کو ڈرائیونگ کرنے کے دوران اونگھ آئے یا آپ  ڈر محسوس کریں تو آپ ڈرائیونگ کرنا وہیں روک دیں۔

کیونکہ ایسی صورتحال میں گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں ہے اوراس سے ڈرائیور کی زندگی اور دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔اور یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔قوانین کی خلاف ورزی پر 23 بلیک پوائنٹس اور 2000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جب کہ ڈرائیور کی گاڑی کو بھی 60دن کے لیے قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔ان قوانین کے بعد ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے گزشتہ برس دبئی میں خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے کے مرتکب افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے صفائی کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مذکورہ سزا ان منچلوں کو دی تھی جنہوں نے شاہراہ عام پر نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ سڑک پر پیدل اور سوار چلنے والے دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا تھا۔

تاہم اب رمضان المبارک کے مہینے میں متحدہ عرب امارات نے ڈروائیوروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ سے پہلے اپنی نیند پوری کر لیں۔اور اس کے بعد گاڑی چلائیں۔بصورت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔