مقبوضہ کشمیر، مشترکہ مزاحمتی قیادت کے زیر اہتمام سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جموں وکشمیر کو ایک پولیس ریاست میں تبدیل کردیا گیا ہے، یاسین ملک کا دھرنے سے خطاب
اتوار 27 مئی 2018 12:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اپنی فورسز اور ایجنسیوں کو استعمال کرکے شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، شاہد الاسلام،ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی ،شاہد یوسف شاہ اور دیگر کوبے بنیاد کیسوں میں پھنسا کر سرینگر سے اغوا کرکے دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کردیا ہے اور ان کی نظربندی کو طول دینے کیلئے نت نئے حربے آزمائے جارہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، نذیر احمد شیخ، شوکت احمد خان، عبدالغنی گونی، لطیف احمد وازہ،جاوید احمد خان، محمود ٹوپی والا، افتخار مرزا، فیروز احمد، پرویز احمد اوردیگر کو عمر قید کی سزائیں سناکر نظربند رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک نے کہاکہ مسرت عالم بٹ، سراج الدین میر، عبدالرشیدمغلو، میر حفیظ اللہ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ، محمد یوسف میر، طارق احمد ڈار، مولانا سرجان برکاتی، اسداللہ پرے، شوکت حکیم اور دیگرکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں اور پولیس تھانوں میں نظربند رکھا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ظلم کی حد یہ ہے کہ علیل خاتون رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو کئی ماہ سے بھارتی پولیس مظالم کا نشانہ بنارہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ محمد یاسین ملک نے تمام کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ یہ لوگ آنے والی عید اپنے اہلخانہ کے ساتھ مناسکیں۔ اس سے قبل آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے آبی گزر سے پریس انکلیو تک ایک مارچ کیا۔ دھرنے سے حریت رہنمائوں مولوی بشیر عرفانی اور غلام نبی ذکی نے بھی خطاب کیا جبکہ احتجاجی دھرنے میں شوکت احمد بخشی، غلام رسول ڈار عیدی، عمر عادل ڈار، مشتاق احمدصوفی، شیخ عبدالرشید، بلال صدیقی، بشیر احمدکشمیری، رمیز راجہ، فاروق احمد سوداگر، محمدصدیق شاہ، بشیر احمد بویا، عبدالرشید بیگ، پیر غلام نبی، محمد یاسین عطائی، نثار حسین راتھر، اشرف بن سلام ،ساحل احمد وار،خواجہ فردوس،عمران احمد، بشیر اندرابی، فاروق احمد شیخ، گلزار احمد پہلوان، محمد شفیع لون، شاہد سلیم، عبدالحمید الہٰی، گلشن عباس، محمد یوسف بٹ، معراج الدین پرے، طارق احمد اورغلام محمد ڈارنے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.