مقبوضہ کشمیر، تحریک حریت کی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیری نظربندوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں
اتوار 27 مئی 2018 12:40
(جاری ہے)
ان پر لگائے گئے الزامات کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا حکم دیا لیکن قانون اور انصاف قابض حکمرانوں کی لونڈی بن کر رہ گئے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ اسی طرح اعجاز احمد بہرو پر لاگو کالے قانون کو بھی عدالت نے کالعدم قراردیا ہے لیکن بھارتی پولیس نے انہیں رہا کرنے کے بجائے سوپور تھانے میں اخلاقی مجرموں کی طرح رکھا ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ہے۔ترجمان نے غلام محمد تانترے اور اس کے بیٹے کی کٹھوعہ جیل میں مسلسل نظربندی اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اُن کے ساتھ مجرمانہ سلوک روا رکھے جانے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظلم ا ورانتقام کی انتہا ہے کہ باپ بیٹے کو گزشتہ 2 سال سے نظربند رکھا گیا ہے جبکہ عدالت نے ان پر لگائے گئے الزامات بار بارمسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ چاڈورہ کے علاقے ناگم سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد بٹ سینٹرل جیل میں انتہائی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے اُن کو علاج کے لیے صورہ ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن جیل انتظامیہ ن کو صورہ اسپتال لے جانے میںلیت لعل سے کام لے رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک حریت کے رہنما میر حفیظ اللہ انتہائی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن کٹھ پتلی انتظامیہ نہ اُن کاآپریشن کرواتی ہے اور نہ انہیں رہا کرکے خود آپریشن کروانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔تحریک حریت کے ترجمان نے کہاکہ جموںو کشمیر کی جیلوں کو بھی تعذیب خانوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں تبدیل کیا گیا ہے اور ان میں نظربند بند سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کو عذاب وعتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور باضابطہ طور جسمانی وذہنی تشدد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ، ادھمپور، کوٹ بھلوال، جموں، مٹن، بارہ مولہ اور سرینگر سینٹرل جیل میں نظربندوں کے ساتھ انتہائی مجرمونہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جیلوں میں بھارتی پولیس اور ایجنسیاں باضابطہ چھاپے مار کر نظربندوں کو تشدد کا نشانہ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ2ماہ قبل سینٹرل جیل سرینگر میں شکیل احمد یتوکو جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نظربندوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور غیر معیاری غذا فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، انٹرنیشنل ریڈکراس اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر میں جیلوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کا جائزہ لے کر نظربندوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں اپناکردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.