مقبوضہ کشمیر، سڑک حادثے میں 19بھارتی نیم فوجی اہلکار زخمی

اتوار 27 مئی 2018 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے 19اہلکار سڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل Ravideep Sahiنے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سی آر پی ایف کی ایک گاڑی سرینگر کے علاقے بمنہ میں سڑ ک پر الٹ جانے کی وجہ سے 19اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو بادامی باغ سرینگر کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔انسپکٹر جنرل نے دعو ی ٰ کیا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی نوجوانوں کے پتھرائو کی وجہ سے الٹ گئی۔