اسسٹنٹ کمشنر چترال کا مختلف بازاروں کا معائنہ

اتوار 27 مئی 2018 12:40

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز نے چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کرکے سبزیوں، پھلوں ، گوشت اورمرغی کے نرخوں کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے من مانے ریٹس پراشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں دکانداروں کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرساجد نواز نے کہا کہ انہوں نے تاجر یونین کے صدر شبیر احمد کے ہمراہ چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور جو دکاندار اشیائے خوردنوش مہنگے داموںفروخت کر رہے تھے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جن کی مالیت پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرنے دکانداروں کوہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :