جامعہ پشاور کے زیراہتمام سہ روزہ کیمسٹری کانفرنس 6ستمبر سے شروع ہو گی

اتوار 27 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ 29ویں قومی اور 17ویں بین الاقوامی کیمسٹری کانفرنس 6 ستمبر سے شروع ہو گی،جس میں کیمسٹری کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر ماہرین تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس 8 سمبر کو اختتا م پذیر ہو گی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کے علاوہ جامعہ پشاور کے فیکلٹی ارکان، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :