دکھی انسانیت کی خدمت معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے،رحیم اللہ

اتوار 27 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مسلم ہینڈ خیبرپختونخوا کے ریجنل منیجررحیم اللہ خان نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت پورے معاشرے کامشترکہ فریضہ ہے،معاشرے کے ہرفردکوچاہئے کہ وہ سماجی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکرقوم کے ضرورت مندافرادکی خدمت کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے مستحقین میں آٹا،گھی،دالیں ودیگرغذائی سامان تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

متعلقہ عنوان :