امت کے زوال کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،شفق امینی

اتوار مئی 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء)دارلعلوم گلزارمدینہ جنیدیہ میں زیرسرپرستی علامہ مفتی محمدعبادعلی جیندی ختم القران کے سلسلے میں ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس کے مہمان خصوصی صوبائی امیرتحریک لیبک یارسول اللہﷺ ڈاکٹرمحمدشفیق امینی تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ اسلامی تعلیمات سے دوری امت مسلمہ کے زوال کی اہم وجہ ہے ،مغرب ہماری نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہاہے،ہمارے تمام مسائل کاحل اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں ہے۔