ٹانک،شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبر وئے کار لایا جائے گا،ڈاکٹراحسان بیٹنی

اتوار مئی 12:40

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے چارج سنبھال لیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹانک کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبر وکار لایا جائے گا،ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت و کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ وہ ہسپتال عملے کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ ہسپتال میں عملے کی کمی کے بارے میں اعلی حکام کوتحریری طور آگاہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :