پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تقرریوں کااعلامیہ جاری

اتوار 27 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین لیکچررز،لیکچررپولیٹیکل سائنس کی 12اسامیوں،لیکچررمطالعہ پاکستان کی 11اسامیوں اورمردلیکچررزاردوکی 9آسامیوں پرسلیکشن کوحتمی شکل دیدی ہے اوراپنی سفارشات متعلقہ محکموں کوبھی بجھوادی ہیں۔

(جاری ہے)

اس امرکااعلان انچارج میڈیاسیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیاگیا۔