مردان،اراکین کونسل میں سلائی مشینیں اورسپورٹس سامات تقسیم

اتوار مئی 12:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء)تحصیل کونسل مردان کے اراکین میں ایک کروڑ20لاکھ کی سلائی مشینیں اورسپورٹس کا سامان تقسیم کیاگیا،تحصیل نائب ناظم اورپارلیمانی لیڈکے حصے میں زیادہ مشینیں آئی ہیں،کل 56اراکین تحصیل کونسل میں 11،11سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں جبکہ اسی تناسب سے سپورٹس کا سامان بھی تقسیم کیاگیا،تحصیل ناظم ایوب خان،تحصیل کنونیئرمشتاق سیماب اورپارلیمانی لیڈرکے حصے میں بھی 20،20سلائی مشینیں آئی ہیں، مذکورہ اراکین یہ مشینیں اور سامان اپنے اپنے علاقوں میں تقسیم کرینگے۔