حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے مالان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

اتوار 27 مئی 2018 12:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز حسن علی کے خطرناک بائونسر سے ڈیوڈ میلان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ کے بعد انگلینڈ نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اعتماد سے عاری نظر آنے والے ڈیوڈ مالان کو حسن علی کی ایک گیند اتنی تیزی سے اٹھی کہ بچنے کا موقع نہ ملا ،ْ ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کے فزیو فوری طور پر گرائونڈ میں آئے اور ڈیوڈ مالان کی خیریت دریافت کی، صورتحال تسلی بخش ہونے پر انھوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تاہم اننگز کو زیادہ طول نہ دے سکے، محمد عامر نے انھیں12 پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کیچ بنوادیا۔