محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو متصل کھیتوں سے کوئی کیمیائی مادے اپنے کھیت میں جذب نہ ہونے دینے کی ہدایت

اتوار 27 مئی 2018 13:10

فیصل آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار آرگینک فارم میں متصل کھیتوں سے کوئی کیمیائی مادے جذب نہ ہونے دیں کیونکہ مذکورہ مادوںکے جذب ہونے سے آرگینک فارمنگ اپنی افادیت کھوبیٹھتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ آرگینک فارمنگ ایسا طریقہ کاشت کاری ہے جس میں مصنوعی کیمیائی کھادوں ، زرعی زہروں اور دیگر کیمیائی مادوں کا استعمال بالکل نہیں کیاجاتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس طریقہ کاشت میں زمین کی ذرخیزی کو بحال کرنے کیلئے فصلوں کا ادل بدل ، فصلات کی باقیات ، گوبر کی گلی سڑی کھاد ، پریس مڈ اور سبز کھادوں پر انحصار کیاجاتاہے جس سے خالص ، معیاری ، انتہائی ذائقے دار اور عمدہ خوراک حاصل ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیابھرمیں مذکورہ طریقہ کاشت تیزی سے فروغ پارہاہے جس سے انسانی امراض اور بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بھی نجات حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس طریقہ کاشت سے جہاں مہلک اثرات سے پاک زرعی اجناس حاصل کرسکتے ہیں وہیں انہیں مقامی اور عالمی منڈیوں میں اجناس و سبزیات کی فروخت سے عام فصلات کی نسبت کہیں زیادہ دام بھی مل سکتے ہیں۔