اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام رمضان المبارک کی مناسبت سے ’’ نعتیہ مشاعرہ‘‘کل اکادمی میں منعقد ہوگا

اتوار مئی 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) حسبِ روایت اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے ’’ نعتیہ مشاعرہ‘‘ (کل) منگل کو شام ساڑھے چار بجے اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر افتخار عارف کریں گے جب کہ معروف نعت گو عرش ہاشمی اردونعتیہ شاعری کے موضوع پر اظہار خیال کریںگے۔اسلام آباد /راولپنڈی کے نامور شعراء کرام بارگاہِ نبوی میں ہدیہٴ نعت پیش کریں گے۔مشاعرے کے بعد افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :