پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کاایک سمت میں سفر نا گزیر ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے سیکٹرز اور افراد سے مشاورت کو پالیسی بنایا جائے ‘ صدر اشرف بھٹی

اتوار 27 مئی 2018 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے متفقہ قومی پالیسی نا گزیر ہے اور اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک سمت میںسفر کرنا ہوگا، حکومتی اداروں نے معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے سیکٹرز اور افراد سے فاصلے رکھے جس کے منفی اثرات برآمد ہوئے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی معاملات کیلئے جس مضبوط اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اس کی کمی نظر آتی ہے اور اسی وجہ سے ہمارے مسائل کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مضبوط معیشت سے ہی ہماری قومی سلامتی وابستہ ہے لیکن اس کے باوجود اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمیں اپنے مضبوط اتحاد کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ، اس کیلئے حکومت بھی اپنی ترجیحات واضح کرے ،معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے سیکٹرز اور افراد سے مشاورت کو پالیسی بنایا جائے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت اور اس کے اداروں کی جانب سے تاجروں سے اس طرح رابطے نہیں رکھے گئے جس کی ضرورت تھی اور ہمارے کئی دیرینہ مسائل حل ہونے کی بجائے جوں کے توں ہیں۔

متعلقہ عنوان :