مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کا جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
قابض انتظامیہ جامع مسجد جیسے مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال کرنے سے باز رہے
اتوار 27 مئی 2018 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کی تہذیبی جارحیت سے معاشرے کو دُور رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے قابض افواج اور انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں شراب، چرس اوربرائون شوگر جیسی منشیات کو عام کرنے میں معاون بنی ہوئی ہیں اور علاقے میں اخلاقی انحطاط، بے راہ روی اور شرم وحیا سے عاری معاشرے کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہیں۔
سید علی گیلانی نے تحریک حقِ خودارادیت کے لیے کشمیری قوم کی بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لخت جگر اپنا لہو بہارہے ہیں، ہماری عزت مآب خواتین جنسی زیادتیوںکا شکار ہورہی ہیں اور ہمارے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پرجیلوں میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ اجلاس میں حریت رہنمائوں غلام نبی سمجھی، شاہد سلیم، حکیم عبدالرشید، غلام محمد ناگو، بشیر احمد اندرابی، گلشن عباس، زمرودہ حبیب، محمد یوسف نقاش، مولوی بشیر عرفانی، ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، محمد شفیع لون، امتیاز احمد شاہ، سید محمدشفیع، پیر عبدالرشید، محمد یاسین عطائی، بلال صدیقی، خواجہ فردوس احمد اور غلام احمد گلزار نے شرکت کی۔دریں اثناء سید علی گیلانی نے جامع مسجد سرینگر کے مضافات کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرنے اوربھارتی فورسز کی طرف سے نمازیوں پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے خود خرمن امن کو آگ لگارہی ہے اور عام لوگوں کے خلاف فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کرنے کے بہانے تراش رہی ہیں۔سید علی گیلانی نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ وہ جامع مسجد جیسے مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی گھناؤنی سازشوں سے اجتناب کرے،بصورت دیگر نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.