آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

اتوار 27 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ اس دوران مری میں 02 ملی میٹر اور منگلہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :