اوپن یونیورسٹی سی پیک کے راستے ریجنل کیمپسسز میں’’چائنیز لنگوئج سینٹرز‘‘قام کرے گی

مقصد سی پیک کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنا ہے‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 27 مئی 2018 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چائنہ۔پاکستان اقتصادی کوریڈور )سی پیک(کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے۔" سی پیک کے حصے کے طور پر تعلیمی کوریڈور بنانا حکومت کی کوشش ہے ،ْ اوپن یونیورسٹی قومی مفاد کی اس کوشش میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے چینی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے پاکستان میں"چائنیز لنگوئج سینٹرز" قائم کرنا چاہتی ہی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے منصوبے پر نظر ثانی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

چائنہ کی جن پانچ یونیورسٹیوں کے اشتراک سے اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا ،ْ اُن میں اوپن یونیورسٹی آف چائنہ ،ْسیچوان یونیورسٹی ،ْ بیجنگ شنگھائی اوپن یونیورسٹی ،ْ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف گرافک کمیونیکیشن اوریونافارمل یونیورسٹی اور یونان اوپن یونیورسٹی کنمنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف گرافک کمیونیکیشن کے تعاون سے گوادر میں چائنیز لنگوئج سینٹرکے قیام میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے ،ْ یہ سہولت مقامی لوگوں کو بھی حاصل ہوگی۔

امید ہے کہ گوادر میں یہ سینٹر رواںسال کے آخر میں کام شروع کردے گا جو گوادر کی سمندری بندگاہ کے مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش زبان کی مشکلات کو حل کرے گا۔ یونیورسٹی نے سی پیک کے راستے قائم اپنے ریجنل کیمپسسز میںبھی "چائنیز لنگوئج سینٹرز"قام کرنے کی منصوبہ سازی کرچکی ہے۔ابتدائی طور پر یہ سینٹر ز اسلام آباد ُ لاہور اور ملتان میں قائم کئے جائیں گے ،ْ بعد میں رحیم یار خان ،ْ فیصل آباد ،ْ پشاور ،ْ گلگت اور ڈی جی خان میں یہ سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بین الاقوامی اشتراک ،ْ ڈاکٹر زاہد مجید کا کہنا ہے کہوائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش ہے کہ سی پیک کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے میں اوپن یونیورسٹی لیڈنگ رول ادا کرے۔چائنہ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے مطابق بیجنگ میں اردو لرننگ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔