رائیونڈ میں غیر معیاری گوشت فروخت قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا ،قصابوں کے خلاف مقدمات درج

اتوار مئی 14:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) رائے ونڈ میں غیر معیاری گوشت فروخت قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا ،قصابوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروادئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پیمکو سلاٹر ہائوس کے انچارج ڈاکٹر زمان طاہر نے گوشت مارکیٹ رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں غیر معیاری اور ای ٹیگ کے بغیر گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں فاروق ،جاوید ،فیاض ،اللہ دتہ اور انکو گوشت سپلائی کرنیوالا ہول سیلرملک ایوب کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ چھاپہ مار ٹیم نے گوشت کے اڈوں سے ناقص گوشت قبضے میں لے کر تلف کرادیا۔

متعلقہ عنوان :