’’یوم تکبیر ‘‘ (آج )ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اتوار 27 مئی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20ویں سالگرہ ’’ یوم تکبیر ‘‘ آج 28مئی بروز پیرکوملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، اس دن کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق 20برس قبل 28مئی 1998کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر سات ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔28مئی 2018کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام لاہور کے الحمرا ہال میں مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس سے پارٹی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔