سرگودھا‘غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی‘ ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ

اتوار 27 مئی 2018 14:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی اورایسے ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔جبکہ غیر قانونی طور پر ترکی گے دو پاکستانیوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا جن کوواپس آتے ہی حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر زمینی راستوں کے ذریعیبیرون ممالک جانے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے حیدر سمیت دو افراد کو غیر قانونی طور پر ترکی سے گرفتار کر کے وطن واپس بھجوایا گیاجن کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی غیر قانونی طور پر زمینی و یاسمندری راستوں کے ذریعے بیرون ممالک گے ان کے بارے میں چھان بین شروع کردی گئی ہے اور ان کو پاکستان سے بھجوانے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :