الریاض میں قالین کی مالیت30 لاکھ ریال،صارفین کا سخت ناراضی کا اظہار

سوشل میڈیا پر قالین کی قیمت مزاح کا روپ اختیار کرگئی حالانکہ اس کی قیمت 3200 ریال تھی،انتظامیہ کی وضاحت

اتوار 27 مئی 2018 14:00

الریاض میں قالین کی مالیت30 لاکھ ریال،صارفین کا سخت ناراضی کا اظہار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک قالین کی نیلامی کی قیمت تین ملین ریال تک پہنچنے پر لوگ حیران ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے الزل بازار میں دو قالینوں کونیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ ان میں سے ایک قالین کی قیمت بڑھتے بڑھتے تین ملین ریال تک جا پہنچی۔سوشل میڈیا پر قالین کی غیرمعمولی قیمت پر بحث بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانی اور استعمال شدہ زولیہ قالین کی اتنی قیمت قابل مذمت ہے۔ بعض کا کہناتھا کہ ہم اونٹون کی نیلامی سے آگے بڑھ کر اب قالینوں کے نیلامی میں داخل ہوگئے ہیں۔الریاض میں الزل نیلام بازار کے ابو فہد نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر قالین کی قیمت مزاح کا روپ اختیار کرگئی حالانکہ اس کی قیمت 3200 ریال تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست نے اونچی آواز میں مزاح میں اعلان کیا کیا قالین کی قیمت ملین میں جا پہنچی ہے ۔ اس پر کچھ لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ساتھ اس کی قیمت تین ملین ریال قراردی حالانکہ ایسا نہیں۔