ْعراقی فورسز نے ملک کے شمالی حصے میں داعش کے زیرقبضہ علاقے پر چڑھائی کر دی،پیش قدمی جاری

اتوار مئی 14:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) عراقی فورسز نے ملک کے شمالی حصے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ ایک علاقے پر چڑھائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ متیبیجا کے قصبے کی آزادی کے لیے عسکری پیش قدمی شروع کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں زمینی فورسز کے علاوہ فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ یہ علاقہ دیالا اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع ہے۔ دسمبر میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :