اٹلی کے نامزد وزیراعظم جوزپ کونتے کو کابینہ کی تشکیل میں بعض مشکلات کا سامنا

دائیں بازو کی سیاسی جماعت لیگ کے سربراہ کی ملکی صدر کی جانب سے ساوونا کی تعیناتی کو ویٹو کرنے کی مذمت

اتوار 27 مئی 2018 14:00

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) اٹلی کے نامزد وزیراعظم جوزپ کونتے کو کابینہ کی تشکیل میں بعض مشکلات کا سامنا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ ابھی تک اقتصادیات کے وزیر کے انتخاب پر شش و پنج میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں قائم ہونے والی دائیں بازو کی مخلوط حکومت میں شامل لیگ اور فائیو اسٹار اکیاسی برس کے ماہر اقتصادیات پاؤلو ساوونا کو اس منصب پر چاہتے ہیں لیکن اطالوی صدر اٴْن کے حق میں نہیں۔

دائیں بازو کی سیاسی جماعت لیگ کے سربراہ ماتیو سالوینی نے صدر کی جانب سے ساوونا کی تعیناتی کو ویٹو کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ نامزد وزیراعظم کونتے نے ملکی صدر سیرجو ماٹاریلا کے ساتھ ملاقات بھی کی اور وہ اس موقع پر کوئی متبادل پیش کرنے سے قاصر رہے۔

متعلقہ عنوان :