خلیجی بحران مشرقی افریقہ میں کے لیے باعثِ نقصان ہے، یورپی یونین

سفارتی بحران سے قرن افریقہ میں امن کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے،یورپی خصوصی مندوب

اتوار 27 مئی 2018 14:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) یورپی یونین کے خصوصی مندوب نے متنبہ کیا ہے کہ خلیج کی عرب ریاستوں کا سفارتی بحران مشرقی افریقہ اور خاص طور پر قرنِ افریقہ میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق اس خطے کے لیے یورپی یونین کے خصوصی مندوب الیگزانڈر رونڈوس نے کہاکہ اس بحران سے قرن افریقہ میں امن کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ صومالیہ میں متحدہ عرب امارات اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور اس باعث ان ملکوں میں بھی تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ خلیج کی عرب ریاستوں کا بحران سعودی عرب اور قطر کے درمیان شروع ہوا اور پھر سعودی حلیف ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، اور مصر بھی اس میں شامل ہو گئے۔