آئرلینڈ میں اسقاطِ حمل کے سخت قوانین میں نرمی،ریفرنڈم نے ہاںکر دی

آئرلینڈ کا ریفرنڈم ایک خاموش انقلاب ہے،جدید ملک میں جدید دستورکامتمنی ہوں، آئرش وزیراعظم

اتوار مئی 14:00

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) آئرش وزیراعظم لیو واراڈکر نے اسقاط حمل کے قانون میں تبدیلی کو اپنے ملک میں ایک خاموش انقلاب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں عوام کی بھاری اکثریت کی ریفرنڈم میں شرکت کو ایک غیرمعمولی فعل قرار دیتے ہوئے اسے ایک جمہوری مشق سے بھی تعبیر کیا۔ واراڈکر نے یہ بھی کہا کہ عوام نے اپنی رائے سے واضح کیا ہے کہ وہ ایک جدید ملک میں جدید دستور کے متمنی ہیں۔ آئرلینڈ میں ہوئے تاریخی ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق ساٹھ فیصد سے زائد رائے دہندگان نے اسقاطِ حمل کے سخت قوانین میں نرمی لانے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :