Live Updates

پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے ،ْ حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا

اتوار 27 مئی 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے ہیں‘ اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اتوار کو ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔

یہ اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ عمل 31 مئی سے شروع ہوگا۔ 31مئی کواسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان ہو گا جبکہ 2اور 3جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا،اسی طرح 4جون کو فاٹا اور خیبرپختون خوا کے امیدواروں کا جبکہ5جون سندھ اور6جون کوبلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو گا۔فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا مقصد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات