میانوالی ،ْ تلہ گنگ روڈ پر موسیٰ خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ،ْ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق

اتوار مئی 14:10

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) میانوالی میں تلہ گنگ روڈ پر موسیٰ خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔میانوالی میں تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے ایک ہی خاندان کی سات جانیں لے لیں۔

(جاری ہے)

میانوالی تلہ گنگ روڈ پر موسی خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا ،ْجاں بحق افراد کا تعلق میانوالی کے علاقہ کلری سے تھا۔

خوفناک حادثے میں55 سالہ اختر ، 50سالہ زینب ، 27 سالہ حاکم ،27 سالہ عاصم ، 28سالہ جاوید ،50 سالہ رانو بی بی اور 4 سالہ واصف جاں بحق ہوئے۔ضابطے کی کارروائی کے بعدمیتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔