جنرل اسد درانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے

الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں جنرل اسد درانی کو سزابھی ہو سکتی ہے، ممکن ہے کہ ان کی پینشن روک لی جائے۔دفاعی تجزیہ نگار کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 14:19

جنرل اسد درانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ جنرل اسد درانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ کتاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسد درانی نے یہ کتاب آرمی سے اور جی ایچ کیو سے کلیئر نہیں کروائی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک حلف لیا ہوا ہوتا ہے کہ چاہے آپ سروس میں ہوں یا ناں ہوں آپ کو رازوں کی حفاظت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ سروس میں ہوتے ہوئے بہت ساری چیزیں آپ کے پاس راز ہوتی ہیں اور وہ چیزیں قومی راز ہیں اور توقع یہ کی جاتی ہے کہ جو حلف اٹھایا ہے آپ نے اس کے تحت ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ اس کے امین رہیں گے تو اگراس میں انہوں نے کوئی ایسی بات کی ہے تو جی ایچ کیو اس پر ریویو کرکے اس میں سے ان کے لئے سوالنامہ بنایا گا جس پر وہ جنرل اسد درانی سے وضاحت مانگیں گے مثلاً ایک چیز جیسے اسامہ بن لادن کے بارے میں ہماری سرکاری لائن اور جی ایچ کیو کی اپنی جو لائن ہے وہ یہ ہے کہ اسامہ کی لوکیشن اور اس کے وہاں ہونے کا ہمیں بالکل علم نہیں تھااب اگر اسد درانی کہتے ہیں کہ نہیں کسی ناں کسی کو پتہ تھا تو یہ الزام بن جاتا ہے کہ وہ باوجود اس کے کہ ایک وضاحت ہماری طرف سے موجود ہے کہ سامہ بن لادن کا ہمیں پتہ نہیں تھا اور وہ آپ کے اوپر الزام لگارہے ہیں کہ نہیں آپ کو پتہ تھا تو پھر ان سے جواب مانگا جائے گا ، ثبوت مانگا جائے گا اور اگر وہ یہ چیز نہیں بتاسکتے تو پھر لازماً تو پھر یہ سمجھا جائے گا کہ انہوں نے ایک غلط کنڈکٹ استعمال کیا جس کی وجہ سے آرمی کی شہرت کو نقصان پہنچا تو پھر اس کے اوپر ان سے جواب طلبی بھی ہوگی اور اگر وہ جواب میں مطمئن نہ کرسکے تو پھر ان کے خلاف ایکشن ہوگا اور یہ ایکشن کئی قسم کے ہوسکتے ہیں جس میں پینشن کا روکنا بھی ہوسکتا ہے اس میں اگر کوئی بہت سیریز بات ہو تو سزا ہوسکتی ہے۔