چین کے نائب وزیر اعظم کا زراعت میں تکنیکی جدت پر زور

اتوار 27 مئی 2018 14:20

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا نے ملک میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مزید تکنیکی جدت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے دورے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ہو نے کہا کہ زراعت میں تکنیکی جدت کو دیہی ترقی اور زراعت کے شعبے میں مرکزی اہمیت دی جانی چاہیے اور اس حوالے سے معاونت کے لیے سازگار پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں سائنسی تحقیق کے حوالے سے جائزے کے نظام کو بہتر کیا جائے تا کہ تحقیقی کامیابیوں کو بہتر انداز سے بروئے کار لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :