تھانہ صدر کی حدود میں پسٹل کے اتفاقی فائر سے ایک شخص زخمی

اتوار مئی 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پسٹل کے اتفاقی فائر سے ایک شخص زخمی ،،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،،پولیس نے غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود پشہ پل کے قریب نوجوان نور خان ولد شیرزمان اپنے گھر کی بیٹھک میں پسٹل صاف کرنے کے دوران اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے سبب پسٹل کی اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا ۔۔زخمی کو ہسپتا ل منتقل کردیاگیاہے۔۔پولیس نے زخمی کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :