اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا الصبح رتہ کلاچی سبزی منڈی پر چھاپہ

اتوار مئی 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے الصبح رتہ کلاچی سبزی منڈی پر چھاپہ مارا ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں کو چیک کیا انہوں نے سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں اور اشیاء کو منڈی سے خرید کر منڈی میں دوبارہ فروخت کرنے پر پندرہ کمیشن ایجنٹ گرفتار کرلیئے جن میں بعض ایسوسی ایشن سبزی منڈی کے قریبی عزیز بھی شامل ہیں انہوں نے اس موقع پر منافع خوروں کو اسی ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی ۔