امامیہ گیٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اتوار 27 مئی 2018 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) امامیہ گیٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،گاڑی جل کر خاکستر ،ریسکیو1122کی فائر وہیکل نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں امامیہ گیٹ کے قریب سارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور سے دکھائی دیتے رہے ۔تیز آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ جل کر مکمل تباہ ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر فائیٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :