18ء کے انتخابات میں عوام اندھیرے،دہشت گردی ختم کرکے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرنے والی جماعت کو ووٹ دیں گے ، ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی

اتوار 27 مئی 2018 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ملک کے غیور عوام اس جماعت کو ووٹ دینگے جس نے ملک سے اندھیرے،دہشت گردی ختم کرکے ملک میں امن قائم کیا،روشنیا ں بحال کیں،پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے NA-53کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کروانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کی سیاست کررہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالہ سنہری دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،جس کی ماضی میں کوئی مثل نہیں ملتی ،عوام آئندہ عام انتخابات میں خدمت کی سیاست کرنیوالوں کو موقع دینگے، محمد نوازشریف اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا تو مایوس نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

حلقہ کے عوام نظریاتی اور خدمت کر نے والوں کا ساتھ دیں گے ۔۔مسلم لیگی رہنماو ڈپٹی میئر اسلام آبادسیدذیشان علی نقوی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ونگز قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) نوازشریف،صدر میاں شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہیں،ملکی استحکام،تعمیرو ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قائدین پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ونگز کے کارکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل کو آگاہ کریں اورقائد پاکستان مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر تک پہنچارہے ہیں۔