قائد محمد نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں ، نائب صدر مسلم لیگ ( ن) اسلام آباد سعیدہ مشتاق

اتوار 27 مئی 2018 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ قائد محمد نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کانظریہ ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہرالیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سعیدہ مشتاق نے مزید کہاکہ ورثے میں ملے معاشی مسائل سے قوم کو نجات دلانے کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوجاناہے۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے دن رات عوامی خدمت کی اورملک کو اندھیروں سے نکالا اورروشن پاکستان کی بنیاد رکھی،یہ خدمت مخالفین کو ہضم نہیںہورہی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا اورالیکشن 2018ء میں کامیاب ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت جاری رکھے گی۔