اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کومسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا‘وزیر جنگلات

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھو ں کشمیر یوں کو شہید کیا ہے اور آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے‘سردار میر اکبر خان

اتوار 27 مئی 2018 15:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ نے کہا کہ بیس کیمپ میںرہنے والے افراد کی یہ اولین ذمہ دار ی کہ وہ مظلو م کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردارادا کریں اور ہر فورم پر کشمیر ی اور بیرون مقیم کشمیری بھارت کی عالمی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرکے بھارت کا اصل چہر ہ دنیا کے سامنے لائے مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور شدہ مسئلہ ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا اور بھارت پر دبائو ڈالنا ہوگا تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری طور پر بند کرے اور کشمیر یو ں کا ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دیں ۔

(جاری ہے)

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھو ں کشمیر یوں کو شہید کیا ہے اور آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جوکہ عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے تحریک آزادی کشمیر دن بدن ایک نئے ولولے کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے ۔ اور اس میں نوجوان اپنا خون دیکر اس کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ایسی تحریک آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی جس میں لاکھوں شہدا ء کا خون شامل ہو وہ دن دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری ہماری طرح آزادی کا سانس لے سکیں گے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے آج مظفرآبادمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی ،گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیرموجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے خطہ کو مثالی ریاست بنایا جائے گا ۔

اقتصادی پیکج سی پیک سے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا نیا باب شروع ہوجائے گا اور آزادکشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی ،اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر پر دن رات کام کررہی ہے NTSکے ذریعہ اہل اور قابل افراد میرٹ کے ذریعہ تعینات کررہے ہیں اس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائینگے ۔