سعودی عرب میں لوٹ مارکرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار،دوکروڑ60لاکھ ریال برآمد

گرفتارافرادمیں دوسعودی،ایک یمنی شہری ،نگرانی کے عمل سے واردات کا کھوج لگایا،سیکورٹی فورسز

اتوار 27 مئی 2018 15:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ریاض پولیس نے 26ملین ریال چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔گروہ میں ایک یمنی تارک وطن سمیت دو سعودی شہری شامل تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق گروہ کے افراد نے رقم لے جانے والی گاڑی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا اور اس میں سے 19ملین ریال لے اڑے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈاکہ ڈالنے والے افراد کی تعداد تین تھی۔

رقم لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور سمیت 3افراد سوار تھے جن پر فائرنگ کی گئی۔ ان میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ محکمہ خفیہ کے اہلکاروں نے ایک یمنی تارک وطن کی نگرانی شروع کردی جس کی طرز زندگی میں اچانک تبدیلی واقع ہوگئی۔ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مہنگی گاڑی خرید لی ۔

(جاری ہے)

نگرانی کے دوران معلوم ہوا کہ یمنی نے اس سے قبل سیاہ رنگ کی تاہو کرایہ پر حاصل کی تھی۔

اسے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کی گئی ۔ اس کے گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس نے اپنے گھر میں 8ملین ریال چھپائے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں اس نے نہ صرف جرم کا اقرار کیا بلکہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کا بتادیا۔ پولیس نے ان میں سے ایک کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ دوسرا اپنے اہل خانہ کے گھر سے گرفتار ہوا۔

ان کے گھر کی تلاشی لینے سے بڑی رقم کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں تینوں نے دیگر جرائم کا بھی اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمیمی مارکیٹ میں ڈاکہ ڈال کے دو ملین ریال، حی العلیا میں واقع الہرم سینٹر میں ڈاکہ ڈال کے 4ملین ریال اور حی طویق میں واقع الہرم سے ایک ملین3لاکھ ریال چوری کئے تھے۔تینوں کے قبضے سے مجموعی طور 19ملین ریال کی رقم ضبط ہوئی ہے۔