اٹلی کے نو منتخب وزیر اعظم کا ٹیکسی پر سفر،سوشل میڈیا پر سادگی کے چرچے

اتوار مئی 15:00

اٹلی کے نو منتخب وزیر اعظم کا ٹیکسی پر سفر،سوشل میڈیا پر سادگی کے چرچے
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) عام طور پر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران گاڑیوں کا لمبا پروٹوکول اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں لیکن اٹلی کے نومنتخب وزیر اعظم نے تو اپنے طریقہ عمل سے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تریپن سالہ کونتے گیسوپی نے وزیر اعظم بننے کے فوری بعد اپنی پہلی ملاقات میں جانے کیلئے لگڑری گاڑی کے بجائے ایک ٹیکسی کا انتخاب کیا۔نو منتخب وزیر اعظم کو ٹیکسی میں سفر کرتے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی سادگی کے کافی چرچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :