افغانستان میں کم وبیش 20لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کے خطرے کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

افغانستان کے قریب 20 صوبوں میں گندم کی کاشت میں تاخیر اور پیداوار میں کمی ہوئی ہے،رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں کم از کم 20لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کے خطرے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے دفتر کے مطابق افغانستان کے قریب 20 صوبوں میں گندم کی کاشت میں تاخیر اور پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گندم کی پیدوار میں کمی کی وجوہات میں سردیوں میں زیادہ برف باری اور کم بارشیں بھی ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بادغیس اور غور صوبوں میں خشک سالی کی وجہ سے قریب 21 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔