عرب ٹی وی کی کرکٹ ڈاکیومنٹری نے مزید رازوں سےپردہ اٹھا دیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 2016 میں ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی فکسڈ نکلا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 15:05

عرب ٹی وی کی کرکٹ ڈاکیومنٹری نے مزید رازوں سےپردہ اٹھا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) عرب ٹی وی کی کرکٹ ڈاکیومنٹری نے مزید رازوں سےپردہ اٹھا دیا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 2016 میں ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی فکسڈ نکلا۔تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی کرکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے گزشتہ دو سال میں 3 میچ فکسڈ تھے۔عرب ٹی وی کی اس رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی ٹیسٹ میں بھی کرپشن ہوئی تھی۔

بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان رانچی ٹیسٹ بھی فکسڈ تھا۔اس میچ فکسنگ میں 2آسٹریلوی کرکٹر جب کہ 3 انگلینڈ ٹیم کے کرکٹر بھی شامل ہیں۔یاد ریے کہ کرکٹ کے میدان میں تہلکہ مچانے والی عرب ٹی وی کی وکٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی الجزیرہ کے رپورٹر نے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اسٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا گیاحسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔

مبینہ فکسر رابن مورس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں گراؤنڈ اسٹاف کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان نومبر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کراتے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ بھی’فکس‘ کرنے کا اعتراف کیا۔