پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کاایک سمت میں سفر نا گزیر ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار مئی 15:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے متفقہ قومی پالیسی نا گزیر ہے اور اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک سمت میںسفر کرنا ہوگا،جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں کو معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے سیکٹرز اور افراد سے براہ راست تعلق رکھنے سے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی معاملات کیلئے مضبوط اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے جس سے مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ مضبوط معیشت سے ہی ہماری قومی سلامتی وابستہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمیں اپنے مضبوط اتحاد کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا کہ معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہونے والے سیکٹرز اور افراد سے مشاورت کو پالیسی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :