عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے ڈویژن بھر میں 17رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں، کمشنرساہیوال ڈویژن

اتوار 27 مئی 2018 15:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ڈویژن بھر میں 17رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں صارفین کو اشیائے روزمرہ صبح9بجے سے شام6بجے تک دستیاب ہیں،آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈویژن کے تینو ںاضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش خصوصا پھل اور سبزیوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کی طرف سے چینی اور آٹے پر ملنے والی سبسڈی کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچایا جائے، رمضان بازاروں میں گوشت اور پولٹری کے سٹال صبح 9سے 12بجے تک لگائے جارہے ہیں،تا کہ عوام کو معیاری گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے،ڈویژنل کمشنر نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں میں خواتین اور بوڑھوں کے لئے علیحدہ انتظام کیاگیا ہے ۔