وزیر اعظم کا جی بی اسمبلی سے خطاب ،ْاپوزیشن کا واک آئوٹ ،ْ احتجاجی ریلی میں شریک ہوگئے

اتوار مئی 15:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) گلگت بلتستان کیلئے وفاقی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف جی بی میں ہڑتال کی گئی۔ وزیر اعظم شاہدخاقان کی آمداورجی بی اسمبلی سے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان آرڈر2018کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال کی گئی اور گلگت اور اسکردوسمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں گئیںواک آئوٹ کر نے والے اراکین بھی شہرمیں جاری احتجاجی ریلی میں شامل ہوگئے۔ریلی میں متحدہ اپوزیشن کے علاوہ عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے قائدین اور کارکنوں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔